لاہور :تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ، خادم حسین رضوی پر بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات در ج تھے۔
تفصیلات کے مطابق ، سربراہ تحریک لبیک علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا ہے ، گزشتہ روز کی کی ضمانت منظور ہوئی تھی، عدالتی احکامات ملنے کے بعد ضابطے کی کاروائی مکمل کرنے کی گئی ہے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل کے دوسرے گیٹ سے نکالا گیا۔
یادرہے کہ خادم حسین رضوی 3ماہ 22دن کوٹ لکھپت جیل میں رہے ،رہائی کے موقع پر کوٹ لکھپت جیل کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس سے قبل گزشتہ دنوں میں ہی پیرافضل قادری نے ججزاورفوج کے خلاف متنازع تقریرپرمعافی مانگتے ہوئے تحریک لبیک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔