کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کو مطلع کر دیا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے سترہ مئی کو عدالت حاضر نہیں ہو سکوں گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ سترہ مئی کو ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عدالت حاضر نہیں ہو سکوں گا۔
انھوں نے تحریری جواب میں موقف اپنایا کہ نیب اپنی سماعت آئندہ ہفتے میں شیڈول کر لے میں جواب جمع کرانے کے لیے حاضر ہو جائوں گا۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے پاک لین جائیداد پر بلاول بھٹو ابھی تک کوئی جواب جمع نہیں کرا سکیں گے اور نیب نے ان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے ۔