ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہے، مشیر اطلاعات فردوس عاشق

10:05 PM, 15 May, 2019

اسلام آباد:مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ احساس پروگرام وزیر اعظم عمران خان کے نئے پاکستان کی تعبیر کی جانب اہم قدم ہے، سابقہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا تو وہ اب کس منہ سے شور مچارہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ،معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے اور ایسیٹ ڈکلیئریشن اسکیم کو کاروباری طبقے اور عوام میں پذیرائی ملی ہے، اسکیم کا مقصد معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ اسکیم ڈیڈ اثاثوں کو معیشت میں شامل کر کے اس کو فعال بنانے میں اہم رول ادا کرے گی، ٹیکس کی معمولی شرح ادا کرنے سے اثاثوں کو ریگولر کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کامعاہدہ اس بات کی دلیل ہے ک حکومت اقتصادی نظم و ضبط اور اصلاحات کیلیے پر عزم ہے، معاہدے میں کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس پروگرام وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تعبیر کی جانب اہم قدم ہے، سابقہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا تو وہ اب کس منہ سے شور مچارہے ہیں۔

مزیدخبریں