ندا ڈار کی آل رائونڈ کارکردگی ، پاکستانی ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

09:57 PM, 15 May, 2019

پٹوریا : پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے ندا ڈار کی آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق پٹوریا میں کھیلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے حریف جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

پروٹیز کی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے ، شلوئی ٹرون نے 43 ، ڈو پریز نے 23 ، شبنم اسماعیل نے بیس رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔

پاکستان کی جانب سے ثنا میر نے 3 اور ندا ڈار نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، بسمعہ معروف نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ، ندا ڈار نے 53 سکور کیے ۔

آل رائونڈ کارکردگی پر ندا ڈار کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، انھوں نے نصف سنچری سکور کرنے کے ساتھ دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ بھی دکھائی ۔

مزیدخبریں