لندن : آئی سی سی نے پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر برطانوی کپتان مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مورگن کو پاکستان کیخلاف تیسرا ون ڈے مہنگا پڑ گیا, آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر مورگن پر میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ عائد کر دیا جبکہ ایک میچ کی پابندی بھی عائد کر دی ہے ۔
سلو اوور ریٹ پر انگلینڈ ٹیم کے باقی کھلاڑی بھی میچ فیس کے بیس فیصد حصے سے محروم ہو گئے ہیں ۔