مریم اورنگزیب نے آئی ایم ایف معاہدے کو روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ قرار دےدیا

06:22 PM, 15 May, 2019

اسلام آباد:مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ عوام اورپارلیمنٹ سے چھپا رہی ہے، چوردرواز ے کی ڈیل  چھپانے کامقصد عوام پرپڑنے والے بوجھ کو ظاہر نہ کرنا ہے۔ 

سیکریٹری اطلا عات مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے روپے کی قدرمیں کمی پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام سے جتنے بڑے جھوٹ بولے ہیں ڈالرکی قیمت اتنی ہی اوپر جائے گی جب وزیراعظم نے جھوٹ کاتاریخی ریکارڈقائم کیا تو ڈالرکی پرواز بھی تاریخ کانیاریکارڈ قائم کرے گی۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے اثرات سامنے آناشروع ہوگئے ہیں جس کا ہرمحب وطن کودکھ ہے کہ روپے کی قدرپھر 2روپے25پیسے مزیدکم ہوگئی۔ روپے کی کمی سے جو مہنگائی عذاب آئےگا وہ قوم سے عیدکی خوشیاں تک چھین لے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ لے کہ حکومت آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ عوام اورپارلیمنٹ سے چھپا رہی ہے، چوردرواز ے سے ڈیل کامقصدیہ ہے کہ عوام پرپڑنے والے بوجھ کو چھپایا جائے جبکہ دوسری طرف ن لیگ کی ایمنسٹی اسکیم کی نقل ہو رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس ہولڈراورسلیکٹڈوزیراعظم ایمنسٹی کے ڈیٹرجنٹ سے صاف ہونے کی کوشش میں ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کوعیدپرنئے کپڑے دلانے سے بھی مجبورہوگئے، قوم ملک پرآئی مصیبت سے نجات کے کیے اللہ سے خصوصی دعائیں کرے۔

مزیدخبریں