وزیراعظم کا زائد قیمت پر ڈالر فروخت کرنیوالی کمپنیز کیخلاف کارروائی کا حکم

06:16 PM, 15 May, 2019

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے روپے کی قدر میں کمی کا نوٹس لے لیا ، مارکیٹ سے زائد قیمت پر ڈالر بیچنے والی کمپنیز کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روپے کی قدر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹ سے زائد قیمت پر ڈالر فروخت کرنے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔

اجلاس میں ای کامرس ایسو سی ایشن کا وفد بھی شریک ہوا ، مارکیٹ سے زائد قیمت پر ڈالر فروخت کرنے والی کمپنیز کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا  ہے ۔

مزیدخبریں