امریکہ کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے : ایرانی سپریم لیڈر

امریکہ کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے : ایرانی سپریم لیڈر
کیپشن: image by facebook

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ سے نیوکلیئر توانائی کے تنازع کو بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں ۔

انھوں نے امریکہ سے جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، ایران معاہدے کے مطابق یورنیم کی افزودگی کو پہلے ہی ختم کر چکا ہے اب اس پر امریکہ کی مزید پابندیاں ناانصافی ہے ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے امریکی مفادات کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو اس کا خمیازہ اس کو بھگنا پڑے گا۔