اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

03:51 PM, 15 May, 2019

اسلام آباد:  اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے نے جی ٹی روڈ سرائے مادو نزد ٹول پلازہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک گھر، 5 دکانیں اور ایک شو روم مسمار کر دیا۔

بدھ کو مجسٹریٹ علی جاوید کی زیرِ نگرانی سرائے مادو میں ایک میگا آپریشن ہوا۔ آپریشن میں ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیلدار آئی سی ٹی سردار اقبال ہمراہ پٹواری حلقہ سی ڈی اے ریونیو کی طرف سے تحصیلدار،گرداور پٹواری اس موقع پر موجود تھے۔ یہ آپریشن ایم پی او کی مشینری کی مدد سے کیا گیا۔

آپریشن کے دوران ایک عدد رہائشی گھر جو کہ 4 کمروں، ایک کچن اور ایک واش روم اور باﺅنڈری وال پر مشتمل تھا، مکمل گرا دیا گیا۔ اس کے علاوہ 5 دکانیں اور ایک شو روم بھی گرا دیا گیا۔

مزیدخبریں