لاہور:ہانیہ عامر نے گذشتہ دنوں اپنے چہرے پر موجود ایکنی کی تصویر شیئر کی تھی جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن شوبز کی تمام شخصیات نے ان کے اس اقدام کی تعریف کی اور بہادری کو سراہتے ہوئے مہوش حیات نے بھی اپنی جلد کے مسائل پرانسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی۔
مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایکنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چہرے پر کیل مہاسے ہونا کوئی بری بات نہیں یہ ہر عورت کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے بھی ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کے لوگوں کو بھی عام لوگوں کی طرح جلد کے مسائل پیش آسکتے ہیں ۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے چہرے کی خراب جلد کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور انہیں اداکار یاسر حسین نے منفی تنقید کرتے ہوئے مذاق کا نشانہ بنایالیکن اس کے بعد شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے یاسر حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ہانیہ عامر کی تعریف کی اور انہیں بہادر خاتون قرار دیا۔