مکمل فٹ ہوں،ورلڈ کپ کھیلنے جاؤں گا:شاداب خان

مکمل فٹ ہوں،ورلڈ کپ کھیلنے جاؤں گا:شاداب خان
کیپشن: نیو نیوز سکرین گریب

راولپنڈی:قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے ورلڈ کپ کھیلنے کا اعلا کرتے ہوئے کہا کہ مکمل فٹ ہوں،ورلڈ کپ کھیلنے جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابقراولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا قومی لیگ سپنر شاداب خان نے میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کر دیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم عالمی کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے باﺅلر زردھم میں باﺅلنگ نہیں کررہے، میچز جیت کر ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران بیٹسمین تو اچھا کھیل رہے ہیں لیکن باؤلرز کی کارکردگی بہتر نہیں ہے اگر ٹیم میں 4 اہم کھلاڑی نہ کھیل رہے ہوں تو فرق پڑتا ہے۔شاداب خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ تک باؤلرز ردھم میں آجائیں گے ہم انگلینڈ کے خلاف دیگر میچز جیت کر ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

شاداب خان نے کہا کہ ٹیم کے باؤلرز بہتر کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مڈل اوور میں زیادہ محنت کر رہے ہیں کیونکہ اگر مڈل اوور میں بیٹسمین کو آؤٹ نہ کریں تو اگلے اوورز میں بہت زنز بن سکتے ہیں۔لیگ سپنر نے اپنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کا معلوم ہونے پر کچھ پریشانی ضرور ہوئی تھی جبکہ دانتوں کے علاج کے دوران جو ہیپاٹائٹس کی خبر پھیلی تھی اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پی سی بی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا علاج کرایا تاہم اب میں تندرست ہوں۔ اللہ کی جانب سے جو ہوتا ہے تو درست ہی ہوتا ہے۔


شاداب خان نے کہا کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔ گزشتہ 3 سال سے انگلینڈ میں کھیل رہے ہیں اس لیے مشکلات نہیں ہوں گی تاہم اب کرکٹ بہت تیز ہو گئی ہے وکٹیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔