ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کو دلکش اور بہادر لڑکی قرار دے دیا

10:57 AM, 15 May, 2019

اسلام آباد :لالی وڈ اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر ایک دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط خاتون بھی ہیں ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ان دنوں اپنے چہرے پر ہونے والے کیل مہاسوں کی وجہ سے سوشل میڈےا پر تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ ہانیہ عامر کی ہمت کی داد دیتی ہیں کہ وہ جسطرح سے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا مثبت انداز میں سامنا کر رہی ہیں۔

وہ ایک نہایت خوبصورت اور بہادرلڑکی ہیں جبکہ ہانیہ عامر کا تنقید سے متعلق اپنی ایک  پوسٹ پر کہنا تھا کہ ان کے نزدےک لوگوں کی  تنقید کرنا برا نہیں ہے ،لیکن کسی کا مذاق بنانا برا ضرور ہے۔

مزیدخبریں