سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

06:28 PM, 15 May, 2018

اسلام آباد: ملک بھر میں امن دشمنوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں جاری، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ مراد جمالی، اوچ، ٹوبہ نور خانی اور سنجیلہ میں خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود، بارودی سرنگیں، آلات مواصلات اور ڈینونیٹرز برآمد ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آب زم زم سے متعلق اہم خبر، خادم حرمین شریفین نے نوٹس لے لیا
 ترجمان کے مطابق پنجاب میں بھی پاک رینجرز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کئے، تین مبینہ دہشتگرد گرفتار، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بدقسمتی نے محمد عامر کا دامن تھام لیا، امیدیں حسرت میں بدل گئیں
 
     نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں