ڈبلن ٹیسٹ: 160 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 3 کھلاڑی آوٹ

04:56 PM, 15 May, 2018

ڈبلن: ڈبلن ٹیسٹ میں آئرلینڈ کے 160 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے 3 کھلاڑی آٓوٹ ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ جاری ہے 160 رنز کے تعاقب میں پاکستان کے اظہر علی، حارث سہیل اور اسد شفیق آوٹ ہو گئے ہیں۔ گرین شرٹس کو جیت کیلئے 121 رنز کی مزید ضرورت ہے جبکہ ان کے 7 وکٹیں باقی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تاریخی ٹیسٹ ، کیون اوبرائن کی بدولت آئرش ٹیم کی میچ میں واپسی
  اس سے پہلے میزبان ٹیم نے پانچویں روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی لیکن اس کے آخری تینوں کھلاڑی محض 20 رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 339 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ آئرلینڈ کی جانب سے کیون اوبرائن نے سب سے زیادہ 118 رنز بنائے اور محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ ماہر ہ خان کے کانز فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوے،تصاویر نے دھوم مچادی
 پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 66 رنز دے کر 5، محمد عامر نے 63 دے کر 3 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ڈبلن میں میچ کے پانچویں روز بارش کی بھی پیش گوئی ہے اور اگر ایسا ہوا تو میچ ڈرا ہوسکتا ہے۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں