روم: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنی لامبور گینی گاڑی نیلام کر دی ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم کو فلاحی کاموں میں خرچ کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کو یہ قیمتی تحفہ اٹلی کی اسپورٹس کاریں تیار کرنے والے ادارے لامبورگینی نے گزشتہ برس نومبر میں دیا تھا۔
لامبورگینی کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق اس گاڑی کو پوپ کے حکم کے مطابق 12 مئی کو ریاست موناکو میں 7 لاکھ 15 ہزار یورو میں نیلام کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: میلانیا ٹرمپ گردے میں تکلیف کے باعث والٹر ریڈ اسپتال میں داخل
اس گاڑی کو نیلام کرنے والے ادارے کے مطابق 7 لاکھ یورو سے زائد کی اس رقم میں سے 70 فیصد یا 5 لاکھ یورو سے زائد کی رقم شمالی عراق کے شہر موصل کی تعمیر نو میں مدد کے لیے مہیا کی جائے گی جسے شدت پسند تنظیم داعش نے تباہ کر دیا تھا۔
نیلامی کی باقی ماندہ رقم کو مختلف حصوں میں ایسے فلاحی امدادی منصوبوں کے لیے عطیہ کر دیا جائے گا، جو وسطی افریقہ میں غریب مریضوں کو ادویات کی فراہمی یا پھر نادار انسانوں کی سماجی مدد کے لیے چلائے جا رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں