ڈان لیکس معاملے پر پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیے تھی:مریم نواز

01:12 PM, 15 May, 2018

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میاں نوا زشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈان لیکس معاملے پر پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا بیانیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے ،میں بھی اسے مسترد کرتا ہوں:نواز شریف

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ ڈان لیکس اگر خبر تھی تو پرویز رشید کو سزا کیوں دی گئی؟ جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے بھی کہا تھا کہ نواز شریف، بانی متحدہ سے زیادہ خطرناک ہیں: طاہرالقادری

خیال رہے کہ سابق وزیر پرویز رشید کو ڈان لیکس کی متنازعہ خبر پر وزارت اطلاعات کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا ۔دوسری جانب میاں نواز شریف نے ڈان لیکس معاملے کی تصدیق بھی کردی ۔

نیو نیوز  کی  براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں