واشنگٹن: امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو گردے میں تکلیف کے باعث والٹر ریڈ اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں ان کے گردے کے اطراف معمولی سرجری بھی کی گئی۔
ترجمان اسٹیفنی گریشم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ میلانیا ٹرمپ کی سرجری بے حد کامیاب رہی اور کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی۔ ڈاکٹروں کا مزید کہنا تھا کہ سرجری کا مقصد گردے تک خون کا بہاؤ کم کر کے مزید نقصان سے بچانا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق 48 سالہ میلانیا ٹرمپ رواں ہفتے اسپتال میں زیر علاج رہیں گی۔
سرجری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی مرین ون ہیلی کاپٹر میں اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے والٹر ریڈ میڈیکل سینٹر پہنچے۔
Heading over to Walter Reed Medical Center to see our great First Lady, Melania. Successful procedure, she is in good spirits. Thank you to all of the well-wishers!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 14, 2018
میڈ اسٹار جارج ٹاؤن یونیورسٹی اسپتال کے ایک یورولوجسٹ ڈاکٹر کیتھ کووالزیک نے بتایا کہ دستیاب معلومات کے مطابق میلانیا ٹرمپ کے گردے کے اطراف ٹیومر کی سرجری کی گئی جسے اینجیو مائیولی پوما (angiomyolipoma) کہتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس ٹیومر کے دوبارہ بڑھنے کے امکانات نہیں ہوتے ایک مرتبہ جب اس کا علاج ہو جائے تو پھر یہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں