شعیب ملک ، ثانیہ مرزا نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

12:38 AM, 15 May, 2018

دبئی : بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں اور ممکنہ طور پر اکتوبر میں ماں بن جائیں گی ۔

ثانیہ مرزا ان دنوں اپنے شوہر اور فیملی کے ساتھ امارات میں قیام پذیر ہیں ، دونوں نے رواں ہفتے عمرے کی سعادت حاصل کی ۔

بھارتی ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ وہ والدہ بننے کے بعد بھی اپنے کھیل کو جاری رکھیں گی ، والدہ بننے کے بعد ان کی کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد ٹینس میں کم بیک کریں ۔

یہ بھی پڑھیئے:آصفہ بانو کے حق میں ٹوئیٹ کرنے پر ثانیہ مرزا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دونوں کی عمرہ کرنے کے بعد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ، دونوں سٹارز اپنی فیملیز کے ساتھ ان دنوں دبئی میں قیام پذیر ہیں اور وہیں سے عمرہ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

مزیدخبریں