ویسٹ انڈیز کیخلاف تاریخی فتح کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

دبئی: پاکستان کی ویسٹ انڈیز میں تاریخی فتح کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے جب کہ بیٹنگ میں اظہر علی ایک درجے بہتری ملنے پر ساتویں نمبر پر آگئے۔

10:15 PM, 15 May, 2017

دبئی: پاکستان کی ویسٹ انڈیز میں تاریخی فتح کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے جب کہ بیٹنگ میں اظہر علی ایک درجے بہتری ملنے پر ساتویں نمبر پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 2-1 سے فتح کے باوجود آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم بھی آٹھویں نمبر پر موجود ہے تاہم اسے ایک پوائنٹ ملا ہے۔بیٹنگ میں اظہر علی ایک درجے بہتری ملنے پر ساتویں نمبر پر آگئے، یونس خان 2 درجے تنزلی پر 16 جبکہ مصباح ایک قدم پیچھے ہیں جب کہ بابر اعظم 8 قدم آگے بڑھ کر 98ویں نمبر پر پہنچ گئے،روسٹن چیس 21 درجے بہتری ملنے پر 28ویں نمبر پر پہنچ گئے، کیریبیئن کپتان جیسن ہولڈر 7 درجے ترقی پاکر 54ویں نمبر پر براجمان ہوئے، شائی ہوپ نے چار منزلیں طے کرتے ہوئے 97ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ بولنگ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ نے 13ویں پوزیشن برقرار رکھی، محمد عباس نے بلندی کی جانب سفر جاری رکھا، وہ 17 درجے کی چھلانگ لگا کرکیریئر بیسٹ 44ویں نمبر پر آگئے۔

مزیدخبریں