روم: ٹماٹر کا شمار مشہور ترین سبزیوں میں ہوتا ہے ، دسترخوان پر موجود کھانے ٹماٹر کے بغیر ادھورے ہوتے ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی ٹماڑعکے بے شمار فائدے ہیں۔ یہ کینسر سے بھی بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔انکولوجی ریسرچ سینٹر آف Mercogliano کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر معدے کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس میں موجود اجزاءمعدے کے کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔
تحقیق کے دوران ٹماٹر کے تمام اجزاءکا معدے کے کینسر کے خلیات پر ردعمل کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔محققین کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کے مخصوص اجزاءجیسے لائیکوپین کی بجائے اس کے تمام اجزاء معدے کے کینسر سے بچاو¿ میں مدد دیتے ہیں۔معدے کا کینسر دنیا بھر میں سرطان کی چوتھی سب سے عام قسم ہے جو کہ عام طور پر غذائی عادات کا نتیجہ ہوتی ہے۔یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف سیلولر فزیولوجی میں شائع ہوئی۔