اوکاڑہ میں خاندان کو وارث نہ دینے پر سسرالیوں نے خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی

09:27 PM, 15 May, 2017

نیوویب ڈیسک

اوکاڑہ: اوکاڑہ میں خاندان کو وارث نہ دینے پر سسرال والوں نے خاتون پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی.

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسیہ بی بی نامی خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے. پولیس کے مطابق خاتون کے سسرال والوں نے آسیہ بی بی کو خاندان کو وارث نہ دینے پر زندہ جلانے کی کوشش کی آسیہ بی بی کی چیخوں کی آوازیں آنے پر اہل علاقہ فوری ان کے گھر پہنچے اور خاتون کو ہسپتال پہنچانے میں مدد فراہم کی۔

پولیس کے مطابق افضل نامی شخص نے آسیہ سے خوشی خوشی شادی کی تھی تاہم شادی کے تین سال بعد بھی جوڑے کے گھر اولاد پیدا نہ ہوئی تو گھر والے جوڑے کو نصیحتیں کرتے تھے تاہم اتوار کی رات خاتون کے شوہر کے بھائی دیگر دو ساتھی میر اسلام ،فاضل اور باغ علی کے ساتھ گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے آسیہ بی بی پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے جبکہ تمام افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔پولیس کا کہناہے کہ خاتون کا شوہر موقعہ واردات پر موجود نہیں تھا تاہم اسے بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں