دپیکا پڈوکون رواں ماہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی

دپیکا پڈوکون رواں ماہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی

08:13 PM, 15 May, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون رواں ماہ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت، جس کے لیے وہ فرانس کے لیے روانہ بھی ہوگئیں۔وہ رواں سال کے کانز فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور کے ساتھ موجود ہوں گی۔

دپیکا پڈوکون سے قبل کترینہ کیف اس برانڈ کی سفیر بنی تھیں، جنہوں نے 2015 میں کانز میں شرکت بھی کی تھی۔ دپیکانے رواں سال نیویارک میں منعقد ہونے والے میٹ گالا میں بھی شرکت کی، اس دوران ان کے اسٹائل نے سب کو کافی متاثر کیا تھا۔

دپیکا پڈوکون نے کچھ عرصہ قبل کانز فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار کیا تھا، جس کی وجہ انہوں نے اپنا مصروف شیڈول بتایا تھا تاہم اب وہ اس میں شرکت کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔

مزیدخبریں