ایرانی اپوزیشن رہنما مہدی کروبی کا حسن روحانی کی حمایت کا اعلان

05:07 PM, 15 May, 2017

نیوویب ڈیسک

تہران:  ایرانی اپوزیشن کے سرکردہ رہنما مہدی کروبی نے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر حسن روحانی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی اپوزیشن رہنما مہدی کروبی نے کہا ہے کہ وہ 19 مئی کو ہونے والے ملکی صدارتی الیکشن میں اپنے دوبارہ انتخاب کے خواہش مند موجودہ اصلاحات پسند صدر حسن روحانی کی حمایت کریں گے۔

اپنی پارٹی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں مہدی کروبی نے کہا کہ ایران میں جاری جمہوری عمل کی حفاظت کے لیے تمام ایرانیوں کو صدارتی الیکشن میں ووٹ کا اپنا حق استعمال کرنا چاہیے۔

کروبی نے کہا کہ ایرانی عوام کو ان امیدواروں کو ووٹ دینا چاہیے جنہیں وہ بہتر سمجھتے ہیں لیکن ذاتی طور پر وہ خود حسن روحانی کو ووٹ دیں گے۔ واضح رہے کہ کروبی 2011ء سے اپنے گھر پر نظر بند ہیں۔

مزیدخبریں