ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے بھارت میں بنیاد پرست قوتوں کی جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے خلاف مہم اور سرگرمیوں پربھارت کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کا سلسلا شروع کر دیا ہے۔
دا ایشین ایج کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی مرکزی وزارت داخلہ بنیاد پرست قوتوں کی طرف سے مغربی بنگال اور آسام میں پناہ گاہ کے لئے کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے بنگلہ دیش کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش نے بنیاد پرست قوتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کامبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔