اسلام آباد: شریف فیملی نے رقم باہر کیسے بھیجی جے آئی ٹی نے منی ٹریل کا کھوج لگانا شروع کر دیا۔ جے آئی ٹی کے اجلاس میں نیب، ایس ای سی پی، سٹیٹ بینک اور حساس اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیققاتی ٹیم نے نیب اور سٹیٹ بنک کی طرف سے فراہم کیے جانے والے ریکارڈ کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔
شریف فیملی کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے جانے والے منی ٹریل سے متعلق ثبوت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں، شریف فیملی کی ٹیکس ریٹرنز اور حدیبیہ پیپرز ملز کیس کا بھی موازنہ کیا گیا۔
جے آئی ٹی نے شریف فیملی کی منی ٹریل کا پتہ لگانے کے لیے اپنی ٹیم کو بیرون ملک بھیجنے سے متعلق بھی لائحہ عمل بھی طے کرنا شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے پاناما کیس کی تفتیش کیلئے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے ایف آئی اے کے واجد ضیاء کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ جے آئی ٹی نے 2 ماہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما فیصلے میں اٹھائے گئے پندرہ سوالوں کے جواب تلاش کریں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں