کرایہ پر دوسروں کے نام پر پیدل مزار پر جانیوالا کارلوس گِل

02:26 PM, 15 May, 2017

لزبن: دنیا بھر میں لوگ اپنی مشکلات اور زندگی میں آسانیوں کے لئے منت مانگتے ہیں اور اس کو پورا کرنے کے لئے دور دارز کے علاقوں میں مقدس مقامات پر بھی جاتے ہیں جب ان کی یہ خواہش اور منت قبول ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد یہ لوگ اپنی دل کی تسکین کیلئے ان مقدس ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن پرتگال میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جو دوسروں کے نام پر اس کام کے لئے کرایہ وصول کر کے مزار پر جاتا ہے۔

ان لوگوں نے جو منت مانگی ہوتی ہے کہ اگر میرا یہ کام ہو جائے تو میں پیدل فاطمہ کے مزار کی زیارت کروں گا لیکن کسی وجوہات کی بنا پر وہ سفر پر نہیں جا سکتے ہیں تو اس کے لئے وہ کارلوس گِل کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ کارلوس اس سروس کیلئے 100 میل سفر کیلئے 2700 ڈالر وصول کرتا ہے۔ 52 سالہ کارلوس کو چھ دن اس مقام پر جانے کے لئے اور چھ دن واپس آنے کے لئے لگتے ہیں۔

کارلوس کا کہنا ہے وہ اپنی سروس کو کسی کاروباری مقصد کے لئے استعمال نہیں کرتا صرف یہ انسانی خدمت ہے اور نہ ہی اس کا مقصد منافع کمانا ہے بلکہ وہ پیسے اس لئے وصول کرتا ہے کیونکہ 12 دن کے اس سفر کے دوران کافی سارے اخراجات آتے ہیں جن کو پورا کرنے کیلئے وہ رقم وصول کرتا ہے۔ اگر لوگوں کی کوئی خواہش ہوتی ہے کہ مزار پر جا کر وہ ان کی جگہ موم بتیاں روشن کرے تو کارلوس گِل اس کے علیحدہ سے پیسے وصول کرتا ہے۔

مثال کے طور پر موم بتیوں کیلئے 25 یورو، خاص تلاوت کیلئے 250 یورو اور اگر کوئی شخص یہ خواہش کرتا ہے کہ سفر کے آخری 400 میڑ وہ گھٹنوں کے بل پر چل کر پورا کرے تو اس کیلئے ریٹ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ کارلوس اپنے کلائنٹس کو اس سفر کے ثبوت بھی پیش کرتا ہے کہ اس نے آپ کے نام پر سفر مکمل کر لیا ہے وہ اس کے لئے راستے میں آنے والے ڈاک خانوں کی ٹکٹس حاصل کر لیتا ہے اور ان کے ہمراہ واپسی پر سفر مکمل کرنے کا ایک سرٹیفیکٹ ای میل کر دیتا ہے۔ اس کام کے لئے کارلوس نے ایک ویب سائٹ بھی بنائی ہوئی جس پر ان کے کلائنٹس اس سے رابطہ کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں