یوگا ڈپریشن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے

01:15 PM, 15 May, 2017

لاہور:صحت مند جسم کے لیے صحت مند دماغ ہونا ضروری ہے لیکن صحت مند دماغ تبھی ہو سکتا ہے جب آپ ذہنی طور پر بالکل پر سکون ہوں ۔کسی بھی قسم کےذہنی دباو کی صورت میں انسان مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے ۔حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق کے مطابق یہ انکشاف ہوا ہے کہ یوگا نہ صرف آپ کو جسمانی طور پر فٹ رکھتا ہے بلکہ ذہنی طور پر بھی پُرسکون کرتا ہے اور ڈپریشن کم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔

امریکہ میں ہوئی ایک تحقیق میں 122بالغ لوگوں کو جن میں کم ذہنی دباو کی علامات پائی گئیں ان کو 10ہفتے کے لیے یا تو یوگا کرنے کو کہا گیا یا یلتھ ایجوکیشن کی کلاسز لینے کو کہا گیا۔ان میں سے وہ افراد جنہوں نے 10ہفتے تک مسلسل یوگا کیا ان افراد سے ذہنی طور پر  صحت مند  پائے گئے جنہوں نےکلاسز لیں تھیں ۔اگرچہ تحقیق نے یہ نہیں کہا کہ یوگا کرنے والے افراد میں مکمل طور پر ڈپریشن ختم ہو گیا لیکن ان میں ڈپریشن کی علامات میں کمی ضرور ہو گئی تھی ۔

واضح رہے کہ ریسرچرز کے مطابق اس تحقیق کے اصل نتائج 6ماہ کے بعد مکمل طور پر بتائے جائیں گے ۔یہ تحقیق امریکہ کی یونیورسٹی براون یونیورسٹی،یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور آئز آ ف دی ورلڈ یوگا سنٹر کے زیر اہتمام کی گئی ۔

مزیدخبریں