کورین صدر کے باڈی گارڈ کی دنیا بھر میں دھوم مچ گئی

01:06 PM, 15 May, 2017

سیول: جنوبی کوریا کے نئے صدرکے آنے کے بعد ان کے تو چرچے دنیا بھر میں ہیں مگر اب ان کے ”باڈی گارڈ“ کے بھی چرچے دنیا بھر کی خبروں کی زینت بن رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کورین صدر مون جی اِن کے صدر بنتے ہی جہاں ان کی شہرت دنیا بھر میں پہنچی ہے وہیں ان کے باڈی گارڈ کے چاہنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہو چکی ہے ۔
کوریا کے اخبار ”کورین ٹائمز “ کے مطابق صدر کے باڈی گارڈ کا نام شوئی ینگ جی ہے ۔ اس کا آفیشل ٹویٹر پیج بھی ہے ۔
شوئی کا کہناہے کہ مجھے صدر کے باڈی گارڈز میں شامل ہونے پر فخر ہے ۔ اس بریگیڈ میں بہترین اور سمارٹ نوجوان ہی ہیں ۔
اس کا مزید کہنا تھا کہ خوبصورتی کی وجہ سے اس کی پہچان بننا بڑی بات ہے مگر اس سے زیادہ اپنے شعبے میں بہترین خدمات کی وجہ سے جانا جائے یہ اس سے بھی بڑی بات ہو گی ۔
صدر کا بھی کہناہے کہ اسے خوشی ہے کہ اس ملک کے نوجوان اس کو دیکھ کر سمارٹ ہونے کی کوشش کریں گے ۔

مزیدخبریں