اقتصادی تعاون میں اضافے سے علاقائی کشیدگی اور تنازعات میں کمی ہو گی، وزیراعظم

01:03 PM, 15 May, 2017

بیجنگ: وزیراعظم نواز شریف نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ون بیلٹ روڈ طویل المدت ترقی اور روابط کے فروغ  کیلیے اہم اقدام ہے جبکہ ایشیا اور افریقہ میں بنیادی ڈھانچے اور صنعتی تعاون پر پہلے ہی کام شروع ہو چکا ہے۔ ان منصوبوں کے آغاز سے خطے اور قومیں ایک دوسرے سے جڑ گئی ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا ریلوے، شاہراہوں، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں کی تعمیر معاشی انقلاب کا باعث ہو گی۔ ون بیلٹ ون روڈ سے خطے کے غریب ممالک کو مواقع حاصل ہونگے جبکہ بڑے کاروبار کم ترقی یافتہ اور نظرانداز ہونے والوں علاقوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اقتصادی تعاون میں اضافہ موجودہ اورمستقبل کی نسلوں کیلیے فائدہ مند ہے اس کے علاوہ اقتصادی تعاون میں اضافے سے علاقائی کشیدگی اور تنازعات میں کمی ہو گی۔

وزیراعظم نے کہا چین اور پاکستان اقتصادی راہداری پر مشترکہ طور پرعمل درآمد کر رہے ہیں۔ منصوبے کے تحت سنکیانگ، گوادر اور کراچی کو آپس میں منسلک کیا جا رہا ہے۔ اقتصادی راہداری سے پاکستان بھرمیں شاہراہوں کا نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے اور درحقیقت اقتصادی راہداری نے پاکستانی معیشت کو نئی جہت دی جبکہ گوادر بہت جلد مواقع سے بھرپور پاکستان کا شہر ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں