لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ کا ٹھیکہ منظور نظر کمپنی کو دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

12:54 PM, 15 May, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ کا ٹھیکہ منظور نظر کمپنی کو دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے. ہائیکورٹ نے درخواست پرایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ حکام سے جواب مانگ لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ایڈووکیٹ اسفند یار سلیمان کی درخواست پر سماعت کی جس میں ایئر پورٹ پر پارکنگ کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کا الزام لگایا گیا ہے.

درخواست گزار نے الزام لگایا کہ ایئرپورٹ پر پارکنگ کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط سے ہٹ کر دیا گیا ہےاور ایئرپورٹ حکام کی ملی بھگت سے پارکنگ ٹھیکہ میں کرپشن کی گئی ہے، درخواستگزار نے انکشاف کیا کہ ایس ٹی این ایچ پارکنگ کمپنی نے شہریوں کو لوٹنے کیلئے مرضی کی فیس اور جرمانے نافذ کر رکھے ہیں. درخواست گزار نے  استدعا کی ہےکہ پارکنگ کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے. 

مزیدخبریں