بیجنگ: وزیر اعلی شہباز شریف اپنے دورہ چین کے موقع پر چین کی مختلف کمپنیوں کے وفودسے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ان کے اس دورے کے دوران چینی کمپنی ہائی سینس کے نائب صدر Mr. Chen Weiqiang نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہائی سینس کے وفد کو ان کے لاہور کے دورے کے دوران ہر قسم کی مدد فراہم کرے گی اور تمام اسٹیک ہولڈز کے ساتھ سازگار ماحول میں ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔ کمپنی سرمایہ کاری کرے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت انہیں ہر قسم کا تعاون بھی فراہم کرے گی۔
ہائی سینس کمپنی نے پنجاب میں 6 منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہائی سینس ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرے گی۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بیجنگ میں چین کی ہاؤسنگ سیکٹر کی معروف کمپنی کے وفد نے ملاقات بھی کی۔ وفد کی قیادت کمپنی کے صدر ڈنگ جیان وائی (Mr.Ding Jian Wei) کر رہے تھے۔ کمپنی نے پنجاب کے ہاؤسنگ سیکٹر خصوصاً کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بیجنگ میں چین کی ہاؤسنگ سیکٹر کی معروف کمپنی کے وفد کی ملاقات۔#SSinChina pic.twitter.com/6OG8Vl3Ufv
— Govt Of The Punjab (@GovtOfPunjab) May 15, 2017
شہباز شریف نے کہا پنجاب حکومت فلاح عامہ کے مربوط ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے کیونکہ لوگوں کو اپنی چھت کا احساس تحفظ دلاتا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس ضمن میں آشیانہ سکیم شروع کی جس کو بہت زیادہ پذیرائی ملی اور صوبے میں کم آمدن والے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی اشد ضرورت ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا ہمیں خوشی ہو گی کہ چینی کمپنی اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے جس کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں