’بچھو“ نے امریکن پرواز کو اُڑنے سے روک دیا

11:44 AM, 15 May, 2017

ہیوسٹن سے ایکواڈور جانے والی پرواز میںمسافر کے کپڑوں کے ساتھ اچانک ایک بچھو کے چمٹنے کے کے بعد پرواز کو اُڑنے کے چند لمحے پہلے روک لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہیوسٹن سے روانہ ہونے کے لیے تیار پرواز کے مسافر کے اچانک شور مچانے پر پتہ چلا کہ پرواز میں بچھوہے جس کے فوراََ بعد اس کو دوبار ہ روک دیا گیا ۔ اس کے بعد پرواز میں موجود تمام مسافروں کو پرواز سے اتار دیا گیا ۔ جس مسافر کے کپڑوں کے ساتھ بچھو چمٹا ہو ا تھا اس کا کہنا ہے کہ بچھو اس کی سیٹ کے نیچے سے برآمد ہو اتھا ۔ اور اسکے کپڑوں پر چڑھ گیا ۔
مسافروں کے اتارنے کے بعد کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد اس بچھو کو تلاش کیا گیا اور پھر تمام مسافروں کھانا بھی فراہم کیا گیا ۔جس کے بعد کلیئرنس ملنے کے بعد ہی پرواز کو جانے کی اجازت دی گئی ۔

مزیدخبریں