لندن : ایک بر طانوی نوجوان اچانک ہیرو بن گیا یہ نوجوان برطانیہ کے جنوب میں اپنے ماں باپ کے ساتھ رہائش پذیر ہے، جب اس نے پوری دنیا پر سائبر حملے کے بارے میں سنا یہ اُس وقت ایک سیکیورٹی کمپنی میں کام کر رہا تھا۔ اس برطانوی نوجوان نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ سو سے زائد ممالک سائبر حملے کی زد میں تھے جنہیں صرف 8 پونڈ خرچ کرکے بچالیا گیا۔دنیا کی نیندیں اڑا دینے والا ، آئی ٹی ماہرین کی سانسیں چھین لینے والے سافٹ ویئر کو شکست ہوگئی۔
بائیس سالہ برطانوی لڑکے نے سائبر حملے میں استعمال ہونے والے ویب سائٹ کو آٹھ پونڈ میں خرید لیا۔ دنیا بھر میں سائبر حملے سے متاثر 75 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔اور ہیکرز فی کمپیوٹر تین سو ڈالر تاوان طلب کررہے تھے۔
یاد رہے ماہر ین کے مطابق پوری دنیا میں ہونے والے حملے میں آسٹریلیا،بلجیم، فرانس،جرمنی،اٹلی اور میکسیکو میں کمپیوٹرز کو نقصان پہنچا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں