کو ئٹہ:سانحہ مستونگ میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونےوالے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹر ی جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سانحہ مستونگ جیسی بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ۔
ہسپتال سے جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ نظریات،عقائد،پاکستان کے تحفظ اور بلوچستان کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے کام جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوستوں سے مشاورت کے بعد شٹرڈاون ہڑتال کی اپیل واپس لی ، خدشہ تھاکہ شرپسند موقع سے فائدہ نہ اٹھائیں۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہناتھاکہ حملے کے بعد مجھے ایک گھنٹے میں سی ایم ایچ پہنچادیاگیا، تاخیر ہوجاتی تو نقصان کااندیشہ تھا،اللہ کے فضل سے اب روبہ صحت ہوں۔