جہانیاں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،چار دہشت گرد ہلاک

08:13 AM, 15 May, 2017

جہانیاں : جہانیاں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کا کہناہے انہوں نے خفیہ اطلاع پر مطلوب مقام پر چھاپہ مارا جس کے بعد دہنشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی ۔سکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں چار دھشت گرد ہلاک ہو ئے جن کی شناخت معلوم کی جارہی ہے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دھشت گردوں سے دس کلو بارودی مواد اور خؤدکش جیکٹیں بھی برآمد ہوئی  ہیں ۔ خیال کیا جار ہاہے کہ بارودی مواد اور جیکٹوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا تھا ۔

مزیدخبریں