افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے استعفیٰ دے دیا

06:55 PM, 15 Mar, 2025

کابل: افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق سراج الدین حقانی نے افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو استعفیٰ ارسال کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سراج الدین حقانی اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے حوالے سے اختلافات ہیں.

افغان انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سراج الدین حقانی کے استعفیٰ پر طالبان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری طرف، افغان طالبان نے سراج الدین حقانی کے استعفیٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں