لاہور: پنجاب میں چینی کی تھوک قیمت میں 10 روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ایکس مل ریٹ 163 روپے سے کم ہو کر 153 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔
کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عارف گجر کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے کے بعد چینی کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ تاہم، عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت 165 روپے سے نیچے آنے میں چند دن لگ سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عارف گجر نے کہا کہ ملی بھگت کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا اور غلط ایکسپورٹ پالیسی بھی اس مہنگائی کی ایک بڑی وجہ بنی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔