پنجاب میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کی ہدایت

01:25 PM, 15 Mar, 2025

لاہور: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے بغیر ہیلمٹ، انڈیکیٹر اور سائیڈ ویو مرر کے ساتھ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کو ان کے تحفظ کے لیے ہیلمٹ، انڈیکیٹر، سائیڈ ویو مرر اور فرنٹ و بیک لائٹس کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے مزید کہا کہ سڑکوں پر زیادہ تر حادثات موٹر سائیکل سواروں کی غفلت کے باعث ہوتے ہیں اور ان حفاظتی تدابیر کے ذریعے ان حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

مرزا فاران بیگ نے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی شروع کی جائے تاکہ عوام میں حفاظتی تدابیر کے بارے میں شعور بیدار ہو سکے۔

مزیدخبریں