اسلامو فوبیا کی لہر کو روکنے کے لیے مزید اقدامات ضروری ہیں:وزیراعظم شہباز شریف

11:34 AM, 15 Mar, 2025

اسلام آباد:  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منا رہے ہیں، جو مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا اہم موقع ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ تین سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ کیا تھا، جس سے دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے اثرات پر توجہ مرکوز کرنے کا آغاز ہوا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا کی لہر کو ختم کرنے کے لیے ابھی مزید اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے، اور آزادی اظہار کی آڑ میں مذہبی توہین یا مقدس علامتوں کی بے حرمتی کو کسی صورت جائز نہیں قرار دیا جا سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسلام کے پیغامِ محبت، امن اور رواداری کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر قائم ہے اور اس مقصد کے لیے عالمی سطح پر مؤثر اقدامات کرے گا۔

مزیدخبریں