اسلام آباد یونائیٹڈ نے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو شکست دےدی

01:01 AM, 16 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :پاکستان سپر لیگ   9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  39 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 175 رنز کا ہدف دیا، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 135 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اسلام آباد کے بیٹر مارٹن گپٹل 56 اور آغا سلمان 31 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ الیکس ہیلز اور شاداب خان نے 23، 23 اور اعظم خان نے 18 رنز بنائے۔ فہیم اشرف اور حیدر علی نے صرف ایک، ایک رن بناسکے۔یوں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 174 رنز بناسکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر اور اکیل حسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو میدان میں اترے۔پی ایس ایل میں دونوں ٹیموں نے آخری 4 میچز میں 2، 2 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اسلام آباد کی فائنل الیون میں ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور ابیڈ مکوے شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، رائیلی روسو، عمیر بن یوسف، لایوری ایوانس، اکیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق ٹیم کا حصہ ہیں۔

مزیدخبریں