راولپنڈی:وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا اورگارڈ آف آنر پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم اور کابینہ کے ارکان نے عسکری قیادت کے ساتھ قومی سلامتی، علاقائی استحکام اور فوجی تیاریوں کے امور پر بات چیت کی۔
انہیں موجودہ سکیورٹی ماحول، خطرے کے سپیکٹرم، سکیورٹی خطرات سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔