انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے،  پی ٹی آئی کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے:صاحبزادہ حامد رضا

09:39 PM, 15 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کاکہنا ہے کہ   انتخابی نشان سے لے کر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو بہت کچھ ہے،  پی ٹی آئی کے دوست معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے۔

سنی اتحاد کونسل کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کیا تھا، میری طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ٹاک شوز میں کچھ بول دیا تو کئی لوگ شکل دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ میری کمٹمنٹ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی، فضول کی میڈیا پبلسٹی کے لیے بانی پی ٹی آئی کا برا نہیں سوچ سکتا۔

مزیدخبریں