وزیراعظم سے امریکی سفیر کی ملاقات، ڈاکٹرعافیہ کا معاملہ بھی اٹھایا

وزیراعظم سے امریکی سفیر کی ملاقات، ڈاکٹرعافیہ کا معاملہ بھی اٹھایا

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور افغانستان میں پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے امریکی سفیر سے ڈاکٹرعافیہ کا معاملہ بھی  اٹھایا۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ صورتحال پراطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت معیشت مستحکم کرنے کیلئے میکرواکنامک اصلاحات پر توجہ دے گی۔ایس آئی ایف سی غیرملکی سرمایہ کاری تیز کرنے کیلئے قائم کی گئی ہے۔
ملاقات میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر اعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے۔

مصنف کے بارے میں