طلال چودھری نے سینیٹ کی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

05:03 PM, 15 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نےسینیٹ کی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہم کسی بحث میں الجھنا نہیں چاہتےحکومت نواز شریف ہی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، وفاق کی ہو یا پنجاب کی ، یہ حکومت میاں نواز شریف کی کی حکومت ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مینڈیٹ ہماری توقع کےمطابق نہیں آیا مگر جس حلقے میں گنتی ہوتی ہے ہماری سیٹیں بڑھتی ہیں، اقتصادی حالات بہتر نہیں ہیں، ن لیگ کے پاس تجربہ کار ٹیم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں بھی ملک کو بحران سے نکالا اب بھی نکالیں گے، یہ حکومت میاں نواز شریف کی حکومت ہے وفاق کی ہویا پنجاب کی۔طلال چودھری نے یہ بھی کہا کہ دھاندلی دھاندلی کرنے والے بس شور مچاتے رہے نکلا کچھ بھی نہیں،عام آدمی کی زندگی کو آسان بنائیں گے،پاکستان چلےگا توغریب کا چولہا چلے گا۔

مزیدخبریں