فوج کیخلاف امریکا میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت ہے: عطاء اللہ تارڑ

فوج کیخلاف امریکا میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے، پی ٹی آئی سیاسی نہیں دہشت گرد جماعت ہے: عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں دہشت گرد تنظیم ہے۔پاک فوج کے خلاف بیرونی دنیا میں مظاہرہ اور احتجاج گھناؤنا کھیل ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعہ میں ملوث ملک دشمن جماعت پاکستان کےمفادات کیخلاف کام کررہی ہے۔ یہ جماعت اب آئی ایم ایف پروگرام سبوتاژ کرنے کی کوشش میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کیلئے ملک پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت اندازمیں جاری ہیں ۔ حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔ وزیراعظم ملک کے مسائل کا حل جلد چاہتے ہیں۔ پوری دنیا نے وزیرخزانہ کے انتخاب کو بہترین قرار دیا ہے۔ 


عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہمیشہ بیرونی و اندرونی خطرات سے بچایا ہے۔  آئی ایم ایف سے مذاکرات مثبت اندازمیں جاری ہیں ۔اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے ۔ عوام نے  مسائل کےحل کیلئے ہمیں  ایوان میں بھیجا ہے ۔ 

انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم معاشی اصلاحات پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ وزیرخزانہ چاہتے ہیں ملک کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو چیزوں پر مکمل کمانڈ حاصل ہے ۔مالیاتی اداروں سے مذاکرات،ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی کوشش ہے۔  مذہب،مسلک کی بنیاد پر لوگوں کے حقوق کو سلب کیا گیا ۔ حکومت کوتمام دوست ممالک نےویلکم کہاہے۔ 

مصنف کے بارے میں