پنجاب سے سینیٹ کی 12 نشستوں کیلئے 120 ارکان نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

02:45 PM, 15 Mar, 2024

لاہور :   پنجاب سے سینیٹ کی12 نشستوں کے لیے 120 کاغذات نامزدگی حاصل کیے جا چکے ہیں ۔رہنما پی ٹی آئی ولید اقبال نے جنرل نشست سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ۔

پی ٹی آئی  رہنما وسیم شہزاد نے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کروا دیے ۔رہنما مسلم لیگ ن طارق جاوید  نےاقلیتی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ۔

رہنما پی ٹی آئی حامد خان نے سینٹ کی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ۔حامد خان نے اپنے نمائندہ کے ذریعے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ۔مسلم لیگ ن کے میاں نجیب الدین اویسی نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔ 

مزیدخبریں