رمضان میں مارکیٹس رات 12 بجے ا ور ہفتہ اتوار رات 1 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت

01:44 PM, 15 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ماہِ رمضان میں مارکیٹس کو رات 12 بجے جبکہ ہفتے اور اتوار کو رات 1 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی۔


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ 

 عدالت نے ماہِ رمضان میں مارکیٹس کو رات 12 بجے جبکہ ہفتے اور اتوار کو رات 1 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی اور

ریسٹورنٹس میں پارکنگ سے متعلق ممبر جوڈیشل کمیشن سے پلان طلب کرلیا۔

علاوہ ازیں، عدالت نے جوڈیشل کمیشن کے اسٹاف کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ کے مالک کی بدتمیزی کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسٹورنٹ کے مالک کو آئندہ پیشی پر طلب کر  تے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کا مائنڈ سیٹ بن چکا ہے سب کو اس میں تعاون کرنا چاہیے۔ 

ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیوں کے ٹرک آتے ہیں جن کا گوشت 30 روپے والے شوارمے میں استعمال ہوتا ہے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے متعلقہ محکموں نے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ 

ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو مزید بتایا کہ قصور میں ٹینریز کا پانی پھیل رہا ہے جس کے تدارک کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا۔

مزیدخبریں