وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی گھر میں گرکر زخمی

01:44 PM, 15 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

بنگال : آل انڈیا ترنمول کانگریس جماعت کی رہنما، بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی گھر میں گر گئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بینر جی اپنے گھر میں گر گئی تھیں جس کے نتیجے میں اُن کے ماتھے اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ممتا بینر جی کے ماتھے پر آنے والے زخم پر ٹانکے لگائے گئے اور دیگر طبی امداد بھی فراہم کی گئی تھیں۔

مزیدخبریں