اسلام آباد : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے تصویریں ان کی لیں جو پاکستان سے غداری کر رہے ہیں آئی ایم ایف کو خط لکھ رہے ہیں، اپوزیشن والے بات کرنے سے پہلے آرڈیننس کو پڑھ لیا کریں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بتائیں یہ کون سی جماعت میں ہیں، کل پشاور ہائی کورٹ نے ان کو گھر بھیج دیا کہ کہ ان کا کوئی استحقاق نہیں، ملک کے لیے کھڑے ہوا کریں ہر وقت قیدی کے پیچھے کھڑے نہ ہوا کریں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن سے اتفاق کرتا ہوں کہ آرڈیننس سے حکومت نہیں چلتی، یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پچھلے تین ادوار میں سب سے زیادہ آرڈیننس کس کے دور میں آئے۔
عمر ایوب نے اظہار خیال کیا کہ حکومت آرڈیننس پاکستان کو بیچنے کے لیے لا رہی ہے۔ آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد کو مسترد کرتے ہیں۔