سپریم کورٹ، نو مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر  پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ، نو مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر  پنجاب حکومت کو نوٹس جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نو مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر  پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ میںجسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نو مئی کے 6 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر   پنجاب حکومت سے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ ملزمان نے املاک کو کیا نقصان پہنچایا؟،  کیا ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا؟، ملزمان پر کیا دفعات لگائی گئی ہیں؟


ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تعزیرات پاکستان کی جتنی شقیں ہیں ساری لگا دی گئی ہیں۔  جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی کیا لگائی گئی ہیں، جس پرملزمان کے وکیل ن نے  بتایا کہ جی وہ دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔


دوران سماعت  جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ واقعہ نو مئی کا ہے لیکن ایف آئی آر دس مئی کو  درج ہوئی، ملزمان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملزمان کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار نہیں بلکہ دکاندار ہیں۔

 جسٹس حسن اظہر رضوی نے کریمارکس دیے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے ملزمان کو پکڑا گیا، کیا ملزمان سے انکے موبائل فونز برآمد کیے گئے، جس پر  وکیل ملزمان نے کہا کہ عدالت نوٹس کرکے مکمل ریکارڈ منگوا لے۔


بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں